پکوان

آلو کے کٹلس

8-3
Written by meerab

جب کھانا ہو جٹ پٹ اور مزیدار اور وقت کی بھی کمی ہو تو ایسی  صورت میں آلو کے کٹلس نہایت عمدہ اور کم وقت میں تیار ہونے والی ڈش ہے۔روزے کی افطاری میں ہر روز کچھ نہ کچھ نیا اور چٹ پٹا کھانے کو دل کرتا ہے۔ایسے میں کٹلس نہایت عمدہ اور آسانی سے بننے والی ڈش ہے۔

اجزاء:َ۔

  1. آلو آدھا کلو (ابال کر میش کر لیں)۔
  2. ہری مرچیں دو سے تین عدد
  3. ہرا پیاز دو عدد
  4. سوکھا دھنیا (پسا ہوا)۔ایک چمچ
  5. زیرہ سفید پسا ہوا (ایک کھانے کا چمچ)۔
  6. ہرا دھنیاآدھا پیالی
  7. ڈبل روٹی کا چورا ایک کپ
  8. انڈا ایک عدد (پھینٹا ہوا)۔

تیل فرائی کرنے کے لیے

ترکیب:۔

ابلے ہوئے آلووں کو اچھی طرح سے میش کر لیں ۔اس میں ہرا دھنیا ۔زیرہ،سوکھا دھنیا،سبز مرچیں اور ہرا پیاز ،نمک ،لال مرچ ڈال کر اچھی طرح سے مکس کر لیں ۔

اس کو کبابوں کی شکل دے کر پہلے انڈے پھر ڈبل روٹی کے چورے میں ڈپ کر کے  گرم تیل میں فرائی کر لیں۔

دونوں طرف سے گولڈن ہونے پر نکال لیں۔املی کی چٹنی اور رائتے کے ساتھ سرو کریں ۔

About the author

meerab

Leave a Comment