Pakistan صحت

آنکھیں قدرت کا ایک حسین تحفہ

1
Written by meerab

آنکھیں قدرت کا ایک حسین شہکار ہیں ۔یہ قدرت کی طرف سے دیا جانے والا ایک عظیم تحفہ ہیں۔اگر ان آنکھوں میں روشنی نہ ہوتی تو دنیا کے سب رنگ پھیکے ہوتے۔آنکھوں کی روشنی کی قدر اس سے پوچھیں جو اس نعمت سے محروم ہیں ۔اس لیے قدرت کے اس عظیم عطیے کی قدر کریں ۔آنکھوں کی حفاظت کے بارے میں کچھ باتوں کا جاننا بہت ضروری ہے۔

  1. سب سے پہلے رات کو دیر تک جاگنے سے پر ہیز کریں ۔رات کو دیر تک ٹی وی دیکھنے سے پرہیز کریں اس سے آنکھوں پر بٔرااثر پڑتا ہے
  2. صبح اٹھنے کے بعد آنکھوں پر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے ماریں ۔ایسا کرنے سے انکھیں صاف اور چمکدار ہوتی ہیں ۔
  3. کثرت سے برف چبانے یا کوئی سخت چیز توڑنے سے پر ہیز کریں کیونکہ اس طرح دانتوں کے ساتھ ساتھ آنکھوں کا بھی نقصان ہوتا ہے۔
  4. بہت زیادہ گرم اور ٹھنڈے کمرے میں وقت گزارنے سے پر ہیز کریں ۔
  5. دھوپ مین نکلتے وقت دھوپ کا چشمہ استعمال کریں ۔
  6. گاجر ،مولی اور سیب کا استعمال آنکھوں کے لیے مفید ہے۔
  7. بہت زیاہ مصا لحے دار غذائیں آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔
  8. غسل کرنے سے پہلے پاؤں کے انگوٹھوں پر سرسوں کا تیل ملین ،اس سے نظر خراب نہیں ہوتی۔
  9. آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کے لیے سو کر اٹھنے کے بعد آلو اور کھیرے کے قتلے آنکھوں کے گرد رکھیں اور سوتے وقت سرسوں کے تیل کی مالش کریں ۔
  10. سونف اور شکر برابر مقدار میں ملا کر کھانے سے بینائی پر اچھا اثر پڑتا ہے۔
  11. آنکھوں کی سرخی دور کرنے کے لیےسیب کا ٹکڑا آنکھوں پر رکھیں ۔
  12. آنکھوں کی زردی دور کرنے کے لیے چقندر کا پانی ناک یں ڈالیں ۔یرقن کے باعث ہونے والی زردی دور ہو جائے گی۔
  13. آنکھوں مین درد ہو تو روئی کا پھا ہا گرم دودھ مین بھگو کر آنکھوں پر رکھیں ۔
  14. ہفتے میں ایک بار خالص شہد کے چند قطرے آنکھوں میں ضرور ڈالیں جہاں آنکھوں ی تکلیف دور ہو ں گیں وہاں آنکھین روشن اور چمکدار ہوں گی۔
  15. آنکھیں خراب ہونے کی صورت میں فورا ڈاکٹر سے رجوع کریں کسی دوسرے کی دوائی ہر گز استعمال نہ کریں۔

About the author

meerab

Leave a Comment