خواتین

آپ کے حسن کے راز آپ کے با ورچی خانے میں

beauty-ingridients1
Written by meerab

حسن وقت کے ساتھ ساتھ مانند پڑ جاتا ہے۔اور اگر اس کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو وقت سے پہلے ہی اس کی آبوتاب ختم ہو جاتی ہے۔لیکن جو لوگ اپنا خیال رکھتے ہین وہ اپنی عمر سے کئی سال چھوٹے نظر آتے ہیں۔آج کل کے مصروف دورمیں خواتین جھنجلاہٹ،ذہنی دباؤاور تھکاوٹ میں مبتلا نظر آتی ہین ۔اپنی ذات کے لیے انہیں کوئی لمحہ میسر نہیں ہوتا۔اپنے چہرے کی اور بالوں کی دیکھ بھال ان کی آخری ترجیح ہوتی ہے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی میں ہر شخص کم سے کم پیسے خرچ کرناچا ہتا ہےآج ہم آپ کو اپنے حسن کی حفا ظت کے لیے اور اپنی جلد کو نکھارنے کے لیے ایسے اجزاء کی افا دیت بتا رہے ہیں جن کے لیے آپ کو بازار سے ہزاروں روپے خرچ کر کے اشیا ء نہیں خریدنی پڑیں گی۔

چائے

ٹھنڈی چائے میں روئی بھگو کر آنکھوں پر رکھنے سے آنکھوں کی تھکاوٹ دور ہو جا تی ہے۔استعمال شدہ200271882-001 ٹی بیگز فریج میں رکھ دیں اور راتکو آنکھوں پر رکھنے سے آنکھوں کو بہت آرام ملے گا ۔استعمال شدہ چائے کی پتی میں دو لیٹر پانی ڈال کر ابال لیں ۔سر دھونے کے بعد آخر میں سر میں ڈال لیں ۔بالوں میں چمک آجا ئے گی۔

گوبھی

گوبھی میں معدنیات ہوتے ہیں جو جلد کے لیے بہت مفید ہوتےہیں۔گوبھی ابال لیں اور اس پانی سے منہ دھو ئیں چہرہ تروتازہ اور شاداب نظر آئے گا۔

انڈا

انڈا ہماری جلد اور بالوں کے لیے بے حد مفید ہے۔اگر آپ کی آنکھوں کے نیچے جھریاں ہیں تو انڈے کیbi-quyet-lam-dep-da-2 سفیدی لگائیں ۔اور خشک ہونے پر دھو لیں ۔ایک ماہ کے اندر جھریاں غائب ہو جائیں گی۔بےرونق اور مرجھائی ہوئی جلد کے لیے انڈے میں بیسن اور دودھ ملا کر گاڑھا ساپیسٹ تیار کریں اور چہرے پر لگا کر آدھے گھنٹے کے بعد منہ دھو لیں ۔اس  سے چہرہ تروتازہ ھو جائے گا اور مسام بھی بند ہو جائیں گے۔انڈا بالوں کے لیے بہترین کنڈیشنر ہے۔انڈے مین آملہ اور سیکا کائی کا پوڈر ملا کر بالوں پر لگا ئیں ۔بالوں میں چمک پیدا ہو جا ئے گی۔

دہی

چہرہ دھونے کے بعد منہ پر دہی لگائیں اور پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔شیمپو کر نے سے پہلے سر میں دہی کا مساج کریں اس سے بال صاف ستھرے اور چمکدار ہو جائیں گے

آلو

جلد کی صفائی خاص کر جلسی ہوئی جلد میں آلو بہت مفید ہیں ۔چہرے پر اکثرکالے دھبے پر جا تے ہیں ان پر کچا آلو ملنے سے یہ داغ صاف ہو جاتے ہیں۔چہرے کی صفائی کے لیے ایک آلو کدوکش کر کے اس میں ایک کھا نے کا چمچ لیموں کا رس ،جو کا آٹا اور تھوڑا سا آٹا ملا کر چہرے پر لگا ئیں ۔یہ ایک بہترین فیس ماسک ہے۔

کینو

دو کھانے کے چمچ کینو کے چھلکے کا پاؤڈر ،دو کھانے کے چمچ جو کا آٹااور دو کھانے کے چمچ کوئی سی کولڈ کریم لیں ان تمام اجزا کو اچھی طرح سے مکس کر لیں اور اس آمیزے کو چہرے پر لگائیں جب خشک ہو جائے تو ہلکے ہاتھوں سے رگڑ کر صاف کر لیں ۔اس سے رنگت صاف ہو جاتی ہے۔

شہد

اگر آپ نرم وملائم ،چمکدار اور صاف ستھری جلد چاہےی ہیں توشہد کو چہرے پر لگائیں اور کچھ دیر بعد2014-01-26-GoldenAmberHoneyEarthDrReeseHalter دھو لیں ۔اگر آپ چکنی جلد کی مالک ہیں تو  ایک انڈے کی سفیدی لے کر اس میں دو کھانے کے چمچ شہد مکس کر کے چہرے پر لگائیں۔نہانے کے پانی میں ایک چمچ شہد مکس کریں یہ آپ کو موٹاپے سے محفوظ رکھتا ہے۔اور پر سکون نیند آئے گی۔

یہ تمام کم قیمت مگر مفید اشیاء آپ کے حسن کو دوبالا کرنے میں اہ کردار ادا ر سکتی ہیں اور آپ کے پیسوں کی بچت بھی کرتی ہیں ۔اور آپ ایک تروتازہ اور شاداب چہرے کی مالک بن سکتی ہیں

About the author

meerab

Leave a Comment