پکوان

اسپرنگ رولز

RicePaperPorkSpringRollCC
Written by meerab

چکن بریسٹ دو عدد

تیل دو کھانے کا چمچ

پیاز ایک عدد (سلائسز میں کٹی ہوئی)۔

بند گوبھی دو کپ(سلائیسز میں کٹی ہوئی)۔

گاجر،شملہ مرچ ایک ایک عدد (سلائیسز میں کٹی ہوئیں)۔

ہری پیاز آدھا کپ

نمک حسب ذائقہ

سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ

سویا ساس دو کھانے کے چمچ

کیچپ دو کھانے کے چمچ

سرکہ ایک کھانے کا چمچ

رول پٹی ایک عدد

تیل فرائی کرنے کے لئے

ترکیب:۔

ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں چکن اور پیاز کو تقریبا پانچ منٹ فرائی کریں ۔پھر اس میں شملہ مرچ،بند گوبھی،گاجر،ہری پیاز کے پتے،کیچپ،سویاساس،سرکہاور نمک ڈال کر اچھی طرح سے مکس کریں۔اور تقریبا پانچ منٹ پکائیں ۔پھر اس کو کسی چھلنی میں نکال لیں تاکہ تمام پانی اور زائد تیل نکل جائے۔ٹھنڈا ہونے پر اس کو رول کی پٹیوں میں بھر لیں۔اور کناروں کو میدے کے پیسٹ سے بند کر لیں۔تیل گرم کریں ا ٓور گولڈن ہونے تک فرائی کریں ۔ کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

About the author

meerab

Leave a Comment