پکوان

ایرانی قورمہ

872
Written by meerab

اجزاء۔

  1. گوشت (بیف)ایک کلو
  2. ثابت سرخ مرچ چھ عدد
  3. سیاہ مرچ پوڈر ایک چائے کا چمچ
  4. دار چینی دوانچ کا ٹکڑا
  5. لونگ چھ عدد
  6. لیموں (رس نکال لیں)چار عدد
  7. نمک حسب ذایقۂ
  8. براؤن شوگر ایک چائےکا چمچ

تیل چار کھانے کے چمچ

ترکیب۔

گوشت کی بو ٹیوں کو کانٹے کی مدد سے اچھی طرح گود لیں۔اس کے بعد اس میں نمک اور لیموں کا رس شامل کر دیں۔اور کم از کم دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ایک دیگچی میں تیل گرم کریںاور اس میں گوشت ،لال مرچ،سیاہ مرچ پاؤڈر ،دار چینی اور لونگ شامل کر کے اچھی طرح بھون لیں۔پھر اس میں براؤن شوگر شامل کردیں اور اتنا پانی شامل کریں کہ گوشت گل جاۓ۔دھیمی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں۔جب تیل اوپر آجائے تو چولہا بند کر دیں۔پودینے کی چٹنی ،سلاد  کے ساتھ پیش کریں۔

About the author

meerab

Leave a Comment