خواتین

بالوں کی افزائش کے کارآمد نسخے

healthy-hair
Written by meerab

صحت مند اور گھنے لمبے بال ہر عورت کی فطری خواہش ہے۔ بال ہمیشہ وہ ہی صحت مند ہوں گے جن کو پوری توجہ اور خوراک ملے گی۔اگر برابر کنگھی کی جائے  ان کو  خشکی اور سکری سے بچایا جائے تو وہ بھر پور صحت مند ہوتے ہیں ۔بالوں کی غذا میں پروٹین کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔انڈے ،کلیجی ،گاجر اور دوسری سبزیاں کھانے سے اس پروٹین کو مناسب حد اپنی غذا میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ہماری خوراک کا اثر ہمارے بالوں پر بھی ہوتا ہے۔بال چاہے چھوٹے ہوں یا لمبے صحت مند ہی اچھے لگتے ہیں۔

چند کارآمد نسخے

بالوں میں کی اچھی طرح مالش کریں اور پھر گرم پانی میں تولیہ بھگو کر سر پر لپیٹ لیں ۔یہ عمل دو سے تین بار کریں ۔ایسا کرنے سے سر کے مسام کھل جائیں گے ۔پھر کچھ دیر کے بعد سرکو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ایسا کرنے سے سر کے مسام بند ہو جاتے ہیں ۔

،سر کی مالش کے لیے زیتون اور ناریل کا تیل زیادہ مفید رہتے ہی

انڈے اور دہی کا ماسک

سر میں انڈے اور دہی کا ماسک لگانے سے نہ صرف بال گھنے اور مضبوط ہوتے ہیں بلکہ ان کی چمک اور لمبائی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

بالوں کا ترشوانا

اگر ہر دو مہینوں کے بعد بالوں کے سروں کو باقاعدگی سے ترشوایا جائے تو وہ نہ ٖٖصرف مضبوط ہوتے ہیں بلکہ ان کی لمبائی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

About the author

meerab

Leave a Comment