خواتین

تازہ ہوا ۔۔بچوں کی طویل نیند میں مددگار

newborn-baby-boy-sleeping
Written by meerab

شمال مغربی انگلیند کے علاقےلیور پول میں محقیقین نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہاگر ہر روز چھوٹے بچوں کو تازہ ہوا مہیا کی جائے تو رات کو طویل اور گہری نیند لیتے ہیں ۔ان کے مطابق اگر نوزائیدہ بچے کو دوپہر کو تازہ اور کھلی جگہ پر رکھا جائے تو وہ گہری اور طویل نیند لیتے ہیں  بجائے اس کے کہ ان کو کسی پرام یا کارڈ میں رکھ کر پارک مین لے جایا جائے۔

بیشتر مائیں یہ خیال کرتی ہیں کہ بچون کو کھلی جگہ پر رکھنا مناسب نہین ان کا یہ خیال کسی خد تک ٹھیک ہو سکتا ہے  لیکن اگر بچے کو کسی ایسی کھڑکی کے سامنے لٹا دیا جائے جس میں سے ہوا اور روشنی کا گزر ہو تو یہ مسئلہ کافی حد تک حل ہو سکتا ہے۔بچوں کا رات کو بار بار نیند سے جاگنا نئے والدین کے لیے پریشانی کا باعث ہو سکتا ہے۔اگر اس طریقے پر عمل کیا جائے تو نہ صرف نچے بلکہ والدین بھی طویل اور گہری نیند سے مستفیذ ہو سکتے ہیں۔یہ تحقیق کا ایک ابتدائی حصہ ہے کیونکہ کئی سوالات کے جوابات آنا ابھی باقی ہیں۔

مگر اس ایک پہلو کو نظر انداز کرنا مناسب نہیںکہ روشنی میں رہنے والے بچے زیادہ چست اور چوبند ہوتے ہیں۔چھ ہفتے فک یہ بچے بہتر  نیند لیتے ہیں مگر بارہ ہفتے تک ان کی نیند بہت اچھی اور پختہ ہوجاتی ہے۔

About the author

meerab

Leave a Comment