صحت

سبز پتوں والی سبزیاں کھائیے اور بینائی میں اضافہ کیجیے

green-leafy-vegetables-diabetes1
Written by meerab

جدید تحقیق کی مطابق طبی ماہرین یہ نتیجہ اخذکرنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ گہرے سبز رنگ کی سبزیوں مین ایسے وٹامن اور نمکیات پائے جاتے ہیں جو کہ ناصرف آنکھوں کی بینائی کو درست رکھنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں بلکہ ان کے استعمال سے آنکھوں میں موتیا اترنے کے امکانات بھی ختم ہو جاتے ہیں ۔امریکی ریاست اوہایو میں کی جانے والی ایک ریسرچ میں پتہ چلا ہے کہ پالک،میتھی،خرفہ ،سرسوں کا ساگ،پتوں والے شلجم چقمدر اور ایسی ہی دوسری سبزیاں جن کے پتے گہرے سبز رنگ کے ہوتے ہیں میں زیکسن تھین نامی ایک جز پایا جاتا ہے جو کہ اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔یہ موتیا کے مرض کو روکنے کو معاون ثابت ہوتا ہے کیونکہ یہ عدسے کے خلیوں کو الٹراوئلٹ شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ماہرین کے مطابق لیوٹین اور زیکسن تھین  نامی جز وٹامن ای سے بھی دس گنا زیادہ ظاقت ور ہے۔

About the author

meerab

Leave a Comment