صحت

سی فوڈ ۔۔۔۔۔صحت کے لیے انتہائی مفید

images
Written by meerab

سمندری غذاؤں خصوصاًمچھلی کے با رے میں تحقیق کر نے والے ماہرین تسلسل کے ساتھ ایسی دستاویز کی تیاری میں مصروف ہیں جن کے ذریعے سی فوڈ سے عام لوگوں کو آگاہ کیا جاسکے۔اور اس کے استعمال سے وہ اومیگا تھری کے زیادہ سے زیادہ استعمال سے بھی مستفیید ہو سکیں۔دراصل اومیگا تھری ۔ایک کثیر سیر شدہ روغنی تیزاب ہےجسے گام الفاظ میں واضح کیا جائےتو یہ مطلب نکلتا ہے کہ ایسی چر بیاں جنہیں کھانے کے بعدبھی خون میں موجود کولیسٹرول لیول کو کم کیا جا سکے۔

عام طور پر یہ جز قدرے مو ٹی مچھلیوں میں پایا جاتا ہےاور یہ چکنا ئی اس وجہ سے اچھی ہوتی ہے کہ یہ نا سیر شدہ ہوتی ہے۔اس کا حصول سالمن،ٹونا،سارڈین،ہیرنگ اورسبیل فش جیسی مچھلیوں سے ھی مکمن ہےاور اومیگا تھری کا نا سیر شدہ جزسبز پتوں والی سبزیوں ،خشک میوہ جات،اور سویابین کے تیل سے بھی حاصل ہو سکتا ہے۔مگر مچھلیاں ہی اس کے حصول کا سب سے بہترین اور آسان ذریعہ ہیں۔

ایک طویل عر صے کی تحقیق کے بعد پتہ چلا ہے کہ اومیگا تھری دل کے امراض سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کر تا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ زندھی کو طوالت بخشنے میں بھی اھم کردار ادا کر تا ہے۔جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ فشارخون کو قابو میں رکھتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول کے لیول کو بھی کم رکھتا ہے۔جن افراد کو ہڈیوں کی سوجن اور ورم مفاصل جسے امراض ہوتے ہیں ان کو بھی خاصا فائدہ پہنچتا ہے۔نگاہ کی تیزی،بچوں کی دماغی نشوونمااور ڈپریشن سے نجات میں بھی اس کو اہم سمجھا جاتا یے۔

اکتوبر1995ءامریکن میڈیکل جنرل میں شائع ہونے والےایک تحقیقی مقالہ میں اس باتکا انکشاف کیا گیا ہے کہ موٹی مچھلیوں کا ہفتے میں ایک بار استعمال امراض قلب میں مبتلا ہونے کے خطرات کو50 سے70فیصد کم کر سکتا ہے۔ایک اور سٹڈی جو کہ 1996کے اواخر میں بوسٹن کے بر گھم اینڈوومنز ہاسپٹل میں مکمل ہوئی کے مطابق ایک ماہ میں مچھلی استعمال کرنے والوں کے مقابلے میں ایک ہفتے میں مچھلی استعمال کرنے والوں میں امراض قلب کے امکان کم ہوتے ہیں۔

نیویارک میں واقع البانی میڈیکل کالج کے پروفیسرڈاکٹر جوئیل کریمر کی ریسرچ بھی جاری ہےجن کو یہ معلوم ہوایے کہ اومیگا تھری میں ایسی اہلیت مو جود ہے کہ نرم ہڈیوں کے جوڑ میں بہتری پیدا کر سکے اور نقرس کے مریض ہڈیوں میں سختی اور درشتی سے پیچھا چھڑا سکیں۔

یونیورسٹی آف چلی میں جاری ایک تحقیق کے مطابق اومیگا تھری شیر خوار بچوں کی آنکھوں اور دما غ کی تعمیر مین اہم کردار ادا کر تا ہے۔لہذا حاملہ خواتین کو مچھلی کے استعمال سے بہت فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

About the author

meerab

Leave a Comment