خواتین

فاونڈیشن کا انتحاب،آپ کے میک اپ کو جلا بخشتا ہے۔

Types-of-foundation
Written by meerab

عمدہ اورپرفیکٹ  میک اپ کے لیے فاؤنڈیشن کا انتخاب بہت ضروری ہے۔

اگر آپ اپنے آپ کوتصویروں کی ما نند پرفیکٹ لک دینا چاہتی ہیں تو پہلے اپنی فاونڈیشن کو درست اندازمیں لگانا سیکھے۔

نقص اور خامی سے پاک خوبصورتی سے سنوارے گئے چہرے کا آغاز فاؤنڈیشن سے ہی ہوتا ہے۔بد قسمتی سے اکثر لوگ یس کے انتحاب میں غلطی کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ٹھوڑی اور گردن کے درمیان ایک واضح فرق رہ جاتا یے۔اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے چہرے کو پلاسٹر کی تہہ میں ڈھال دیا گیا ہو۔اگر آپ اپنے کو تصویروں کی مانند پر فیکٹ لک  عطا کرنا چاہتی ہیں تو فانڈیشن درست انداز میں لگانا سیکھے۔

فانڈیشن کا انتحاب

آپ کو بازار میں مختلف قسم کے فانڈیشن مل جائیں گے ،لیکو یڈ،کریمی،سوفلےیا کیک فارم۔لیکن آپ کو کیسے پتہ چلے گا ان مین سے کون سا آپ کے جلد کے مناسب ہے۔اور گرمی ،نمی  والی آبوہوا میں کونسا فانڈیشن آپ کے لیے موزوں رہے گا۔اس کا جواب بہت سیدھا ہے ایسی فانڈیشن کا ینتحاب کیجے جو سب سے ھلکا اور کم چکناہو۔یہ ہر قسم کی جلد پر اپلا ئی کیا جا سکتا ہے۔

آپ ہلکے اور لائٹ میک اپ کا انتحاب کس طرح کریں گی۔اس کے لیےآپ کو فانڈیشن کے لیبل کی مدد لینی ہو گی۔عام طور پر اجزا کی ترتیب میں سب سے پہلے پانی کا نام دیا جاتا ہےجو کہ لگ بھگ پچاس فیصد ہوتا ہے۔پھر اس کے بعد دوسرے اجزاء دیےجا تے ہیں۔فانڈیشن میں موجود تیل کی مقدار سے آپ ناپ سکتی ہیں کہ کوئ فاونڈیشن کتنی بھاری ہے۔جتنی تیل کی مقدار زیادہ ہو گی اتنا ہی یہ چکنا ہو گا۔اگر فلرز اور تھکزززیادہ ہونگے تو یہ اتنی ہی ہلکا ہوگاجیسے کہ ٹرانسلیوسینٹیا لائٹ۔سوفلے فاونڈیشنبھی کا فی حد تک ہلکے ہوتے ہیں ۔بعض خواتین آب وہوا کے لحاظ سے کیک فانڈیشن کو منتحب کر تی ہیں۔اس کو ایک سپنچ کی مدد سے لگایا جا تا یے۔اس کو سپنچ کیلا کرکے لگایا جاتا یے اور موئسچرائزر کے اوپر خشک بھی لگا یا جاتا ہے۔جب ہم کو یہ پتہ چل گیا کہ کس قسم کا فانڈیشن ہمیں سوٹ کر تا ھے تو اگلا مر حلہ اس کے رنگ اور گاڈھے پن کا ہے۔اس کے لیے جب بھی آپ بازار جائیں تو انتحاب کے لیے اپنی ہاتھ کی کلائی کا انتحاب کرنے کی بجائے اپنی جبڑے کی لکیر کا کیجے۔جو کہ آپ کے سکن ٹون سے سب سے زیادہ ہم آہنگ جگہ ھے۔

فانڈیشن اپلائی کرنا

فاونڈیشن اپلائی کرتے وقت اس بات کا یقین کر لیں کہ روشنی آپ کے چہرے پر براہ راست ہو ورنہ میکea0fba4812a7577642316221b1f79601 اپ کے ناہموار ہونے کا خطرہ ہے۔اس کو اپنی ہاتھون کی پوروں کا استعمال کریں یا پھر گیلے اسفنج کا۔سنتھیٹک اسفنج اس کام کے لیے بہترین چیز ہے۔فانڈیشن کونقطے کی شکل میں لگائیں اور اسفنج سے رگڑ کر ہموار کر لیں ۔تمام چہرے پر ایک ساتھ فاونڈیشن مت لگائیں بلکہ ایک ایک حصے پر لگا ئیں اور اسفنج سے ہموار کرتی جائیں۔ایک ساتھ لگانے سے ایک کو بلنڈ کر کے دوسرے تک آنے تک وہ خشک ہو جائے گا اور بلینڈنگ صحیح نہ ہو گی۔بلینڈ کرتے وقت چہرے کے مرکز سے اوپر کی طرفاور باہر کی جانب اور پیشانی کی طرف سٹروک لگائیں۔ٹھو ڑی کے نچلے حصے کو فراموش مت کریں۔فاونڈیشن کا استعمال کفایت شعاری سے کریں ورنہ چہرے پر سلوٹیں نمایاں ہو جائیں گی

About the author

meerab

Leave a Comment