پکوان

ماش کی دال کے دہی بھلے

dahi-vada-bara-recipe-urdu-english
Written by meerab
  1. ماش کی دال ایک سو پچاس گرام
  2. میٹھا سوڈاچوتھائی چائے کا چمچ
  3. اجوائن ایک چائے کا چمچ
  4. ادرک ایک چائے کا چمچ
  5. نمک حسب ذائقہ
  6. ہینگ ایک چٹکی
  7. دہی تین پاؤ
  8. چاٹ مصالحہ حسب ذائقہ
  9. چینی ایک چائے کا چمچ
  10. دہی بڑے مصالحہ حسب ذائقہ

کوکنگ آئل تلنے کے لیے

ترکیب:۔

میٹھا سوڈا ،اجوائن اور ادرک کو ماش کی دال میں مکس کر لیں ۔اس مکسچر کو پانی ڈال کر پتلا سا بیٹر بنالیں ۔ اور تقریبا  اس کو پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں ۔

آئل گرم کریں ۔اور مکسچر کو چمچ کی مدد سے بھلوں کی شکل میں ڈال کر فرائی کر لیں۔

بائر نکال کر بھلوں کو پانی میں بھگو دیں اور تھوڑے نرم ہونے پر نکال لیں۔

دہی کو پھینٹ کر بھلوں پر ڈال دیں ۔اور اوپر چاٹ مصالحہ اور دہی بھلے مصالحہ ڈال کر سرو کریں۔

About the author

meerab

1 Comment

Leave a Comment