صحت

موسیقی سے دل کی صحت

Jeon Ji Hyun Listening Music Headphones Wallpaper
Written by meerab

میری لینڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ پسند یدہ مو سیقی سن کر نہ صرف کولیسٹرول کی سطح گھٹائی جاسکتی ہے بلکہ دل کی صحت کو بہتر بنانا بھی مکمن یے۔ایک طبی تحقیق کے دوران دیکھا گیا کہ مریض دن میں صرف تیس منٹ اپنی پسندیدہ موسیقی سنے توذہنی طور پر پر سکون ہونے کے علاوہ اس کے جسم میں خون لے جانے والی نالیاں بھی پھیل جا تی ہیں۔جس سے دوران خون بہتر ہوتا ہے۔یہ طریقہ کار امریکہ میں بعض مریضوں پر آزمایا جا چکا ہے۔اور اب برطانوی ماہرین نے بی اس کا خیر مقدم کیا ہے۔باور کیا جا تا ہے کہمو سیقی کی سماعت سے خون میں نائٹرک آکسائیڈ شامل ہو جاتا یےجس سے خون کی نالیوں میں پھٹکیاں نہیں بنتیں،نہ ہی نقصان دہ کولیسٹرول جمع ہوتا یے۔اس ریسرچ میں چھتیس سال کے سگریٹ نہ پینے والے مرد اور عورتوں کو شامل کیا گیا تھا۔جس میں دیکھا گیا کہ جب یہ لوگ اپنی پسندیدہ موسیق سن رہے تھے ان کے بالائی بازو کے خون کی نالیاں چھبیس فی صد پھیل گئی تھیں۔اس کے ساتھ ہی ماہرین نے خبردار کیا کہ پر شور موسیقی سننے سےخون کی نالیاں چھ فیصد تک سکڑ بھی جا تی ہیں۔

About the author

meerab

Leave a Comment