پکوان

مٹن ان چلی ساس

karjyam3
Written by meerab

ضروری اجزاءـ

  1. مٹن آدھا کلو
  2. تیل ایک کپ
  3. دیگی مرچ چار عدد(بیج نکال کر)۔
  4. ثابت گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  5. ادرک ،لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
  6. پیاز ایک عدد (چوپ کر لیں)۔
  7. لیمن جوس دو کھانے کے چمچ
  8. ہری مرچ ایک عدد
  9. نمک ایک کھانے کا چمچ

سوکھا دھنیا ایک چائے کا چمچ

ترکیب۔

تیل گرم کریں ۔پیاز کو ہلکا براؤن کر لیں۔اس کے بعد ثابت گرم مصالحہ اور گوشت ڈال کر بھون لیں۔دیگی مرچ کوگرم پانی میں بھگو کر پیس لیں۔اور گوشت میں ڈال دیں ۔پھر گوشت میں دو کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر گلا لیں ۔پھر اس میں لیمن جوس اور گرم مصالحہ ڈال کر تھوڑی دیر دم پر رکھیں۔اوپر سے دھینیے اور ہری مرچ سے گارنش کر کے اتار لیں۔گرم گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔

About the author

meerab

Leave a Comment