صحت

واٹر تھراپی،ایک سستا اور موثر طریقہ علا ج

Water - The Secret Weight Loss Weapon
Written by meerab

واٹر تھراپی اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ایک سستا اور مکم علاج ہے۔

آپ ایک دن میں کتنے گلاس پانی پیتے ہیں ؟اگر آپ تین سے چار گلاس پانی پیتے ہیں تو یہ کافی نہیں۔آپ کو اس سے زیادہ پانی پینا چاہیے۔اگر آپ روزانہ دو لیٹر پانی پییںٔ توآپ کو ایک مکمل اور اچھی صحت حاصل ہو جا ئے گی۔اس سے آپ کی زندگی میں زبردست تبدیلیاں رونما ہوجائیں گی۔

انسانی صحت کا زیادہ تر دارومدار نظام انہظام پر ہوتا ہے۔جب ہم کھاتے پیتے ہیں توہمارے کھانے میں شامل بہت سارے پریزرویٹوز،کلرنگزاورایڈیٹوز کے ذریعےبہت سی زہریلی اشیاء کو اپنے جسم کے اندر داخل ہونے کا مو قع دیتے ہیں۔جسم کو ان کے اخراج کے لیے بہت زیادہ کام کر نا پڑتا ہے جس سے جگر ،گردوں اور صفائی کے نظام پر بہت زیادہ زور پڑتا ہے۔پانی صفائی کے اس عمل کا ایک لازمی حصہ ہے۔

ہمارے جسم کا پچھتر فی صد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے اگر اس میں دو فیصد بی کمی کر دی جائےتو ہمارا جسم ڈی ہائیڈریڈ ہو جاتا یے۔اور جیسے ہی یہ عمل شروع ہوتاہےہم سستی کا شکار ہونے لگتے ہیں۔اس لیے ضروری ہے کہ ہم روزانہ کم سے کم دو لیٹر پانی پیںٔ۔جب ہم ایسا کرتے ہیں تو جسم کو آرام ملتا ہے اور وہ تمام فاضل مادوں کو آسانی سے خارج کر سکتا ہے۔

صرف پانی پینے سے ہی ہم اپنے آپ کو بہت سی بیماریوں سے بچاسکتے ہیں۔سادہ اور صاف پانی پینے سے پیٹ کو صفائی میں مدد ملتی ہےجن سی وہ ان جراثیموں کے خلاف جدوجہد کرنے میں مدد جو ان بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔سب سے بہتر پانی وہ ہے جس کا درجہ حرارت کمرے کے درجہ حرارت کےبرابر ہواور اگر اس بات میں شبہ ہو کہ پانی صاف نہیں تو اس کو ابال لینا بہتر ہے۔

روزانہ صبح کسی بھی کام کا آغاز کرنے سے پہلے پانچ گلاس پانی پینا چاہیۓاور اس کے پنتالیس منٹ تک کچھ نہیں کھانا پینا چاہیے۔پہلے ہفتے واٹر تھراپی دن میں تین باد کرنی چاہیے پھر گھٹا کر دن میں ایک بار کر دینی چاہیے۔جب یہ علاج آپ کر رہے ہوں تو ہرکھانے کے دو گھنٹے بعد پانی پینا چاہیےاس سے پہلے نہیں۔شروع میں آپ کو ہر گھنٹے میں دو سے تین بار باتھ روم جانا ہو گا۔مگر کچھ ہی عرصے میں سب کچھ نارمل ہوجاتا ہے۔اس سے گبھرا کر تھراپی مت چھوڑیں۔آپ کا جسم دو تین دن میں اس کا عادی ہو جائے گا۔اس سے آپ کی صحت کو معجزاتی فائدہ پہنچے گا۔اور وہ بھی بالکل مفت۔

About the author

meerab

Leave a Comment