پکوان

ٹماٹر اور بادام جام

stir-jam
Written by meerab

اجزاء۔

  1. سرخ ٹماٹر (چھلکا اتار لیں)۔پونا کلو
  2. پانی تین سو ملی لیٹر
  3. چینی نو سو گرام
  4. بادام (پانی میں بھگو کر چھلکا اتار لیں)۔ایک سو پچھتر گرام

لونگ دس عدد

ترکیب۔

ٹماٹر اگر بڑے سائیز کا ہو تو کاٹ کر آدھا کر لیں ورنہ ثابت ھی رہنے دیں۔ایک پین میں پانی اور چینی ڈال کر ابال لیں۔چمچ مسلس ہلاتی رہیں پھر اس میں ٹماٹر ڈال کر چند منٹ ابال لیں۔اس کے بعد آنچ ہلکی کر کے پانچ منٹ تک پکائیں۔اس میں بادام اور لونگ ڈال کر دو ابال اور لے آئیں۔دس سے پندرہ منٹ دم پر رکھنے کے بعد چولہا بند کر دیں۔ٹھنڈا ہونے پر جام کو شیشے کی بوتل میں محفوظ کر لیں۔

About the author

meerab

Leave a Comment