پکوان

ٹو میٹو بر یانی

اجزاء

  1. باسمتی چاول دو کپ
  2. ٹماٹر تین عدد
  3. پیاز دو عدد
  4. پو دینہ آدھی گٹھی
  5. ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  6. الائچی ایک عدد
  7. دار چینی کا ٹکڑا ایک عدد
  8. لونگ چار عدد
  9. بادیان کا پھول ایک عدد
  10. تیز پات ایک عدد
  11. سرخ مرچ دو کھانے کے چمچ
  12. ہلدی ایک چو تھائی کھانے کا چمچ
  13. نمک حسب ذائقہ
  14. ہری مرچ (سلائس)۔دو عدد

تیل آدھا کپ

تر کیب

چاولون کو آدھے گھنٹے کے لئے بھگو دیں ۔پیاز کو کاٹ کر گولڈن براؤن کر لیں ۔پو دینہ کے پتے دھو کر سائیڈ میں رکھ لیں ۔ٹماٹر ،پیاز اور لہسن ادرک کا پیسٹ بنا لیں ۔ایک پین میں تیل گرم کرٰٰیں۔اس میں بادیان کا پھول،دار چینی،لونگ الائچی اور تیز پتہ ڈال کراس وقت تک ساتے کریں جب تک خوشبو نہ آنے لگے۔

پھر اس میں ہری مرچ ،لہسن ادرک کا پیسٹ ،ٹماٹر اور پیاز کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں ۔ساتھ ہی نمک اور سرخ مرچ بھی ڈال دیں اور مزید دو منٹ تک پکائیں ۔اس کے بعد پو دینے کے پتے بھی ڈٓال دیں ۔پھر اس میں چاول ڈال کر دو کپ پانی ڈال دین اور اچھی طرح چلائیں جب پانی خصک ہو جائے تو پانچ سے چھ منٹ تک دم پر دیں ۔

سلاد اور رائیتے کے ساتھ  سرو کریں ۔

About the author

meerab

Leave a Comment