صحت

پانی یا سافٹ ڈرنک؟فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔

article-2641069-1E422C1800000578-538_634x422
Written by meerab

یہ بات ہم سب اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ آج کی نوجوان نسل پیاس محسوس ہونے پر پانی کی جگہ سافٹ ڈرنک کا زیادہ استعمال کر تی ہےلیکن کیا پانی کی جگہ سافٹ ڈرنک کا استعمال ہماری صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟یقینا یہ ایک ایسا سوال ہے جس کا جواب ہم میں سے اکثریت نہیں جانتی۔ویسے بھی روزمرہ زندگی میں کولا کا استعمال اس قدر بڑھ چکا ہےکہ بے شمار لوگوں کو اس کے بغیر زندگی ادھوری لگتی ہے۔لیکن حقیقت یہ یے کہ سافٹ کا زیادہ استعمال ہماری صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔

پانی کے استمال کے فوائد

دنیا بھر میں 75 فیصد لوگ پانی کی کمی سے پیدا ہونے والے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں جو کہ دنیا کی آبادی کا تقریبا نصف سے زیادہ یے۔

تقریبا سینتیس فی صد افراد کے پیاس کو محسوس کرنے والے عضلات بے حد کمزور ہوتے ہیں جس کے باعث وہ پیاس کی شدت کو پیاس بھوک سے تعبیر کر تے ہیں۔

جسم میں رونما ہونے والی پیاس کی کمی نظام ہضم کے عمل کو سست کر دیتی ہے۔ڈائٹنگ کرنے والے افراد کو اگر آدبی رات کو بھوک کی شدت سے معدے مں چبھن ہو تو پانی کا ایک گلاس   ان کی بھوک کی شدت کو ختم کر سکتا ہے۔دن کے اوقات میں جسم کو محسوس ہونے والی ھکن کی وجہ پانی کی کمی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق دن بر میں چھ سے آٹھ گلاس پانی کا استعمال نہ صرف آپ کو تازہ دم رکھتا ہے بلکہ جوڑوں میں ہونے والی درد میں کمی کا بھی باعث بنتا ہے۔

جسم میں پیدا ہونے والی پانی کی صرف دو فیصد کمی انسانی یاداشت پر اثرانداز ہوتی ہے۔روزانہ پانچ گلاس پانی کا استعمال بڑی آنت کے کینسر کے امکان کو پنتالیس فی صد کم کر دیتا ہے اور چھاتی کے کنسر کے امکان کو 79 فیصد کم کر دیتا ہے۔

سافٹ ڈرنک کے استعمال کے نتائجclean-coca-cola

امکریکہ کی متعدد ریاستوں میں ٹریفک حادثات کے بعد سڑک سے خون وغیرہ کو صاف کرنےکے لیۓہای وے پولیس کولا کا استعمالکر  ے  کرتی ہے اور اس کام کے لیے وہ دو گیلن کولا ہر وقت اپنے پاس رکھتی ہے۔اگر سافٹ ڈرنک کے برتن میں گوشت کا اک ٹکڑا رکھ دیں تو دو تین دن میں وہ گل کر اس کولاکا حصہ بن جائے گا۔اپنے فلش کو صاف کرنے کے لیے سافٹ ڈرنک کا چھڑکاؤ کر کے اس کو ایک گھنٹے کے چھوڑ دیں پھر اس کو فلش کریں تو اس میں موجود سٹرک ایسڈ فلش کو صاف اور چمکدار بنا دے گا۔کار کے بمپرز پر لگنے والے زنگ کو صاف کرنے کے لیے ایلومینم فوائل کا ٹکڑا بھگو کربمپرز پر رگڑیں تو وہ صاف ہو جا ئے گا۔کپڑوں پر لگ جانے والا گریس کا داغ صاف کرنے کے لیےکولا کو واشنگ مچین میں ڈال کر دھویں اور پھر سرف کی مدد سے دھو لیں تو وہ صاف ہو جائیں گے۔

ان تمام تفصیلات کے بعد ایک بار پھر یہ سوال اہم ہے کہ کیا اب بھی ہم کولا کو پانی پر ترجیح دینا پسند کریں گے؟

About the author

meerab

Leave a Comment