پکوان

پشاوری چر غہ

fc81va069-01_xlg
Written by meerab

اجزا

  1. چکن سالم ڈیڑھ کلو(بغیر کھال کے،چھری سے کٹ لگا لیں)۔
  2. دہی آدھا کپ
  3. دھنیا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  4. ہلدی چوتھائی چائے  کا چمچ۔
  5. سفید زیرہ ثابت آدھا چائے کا چمچ
  6. لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  7. گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
  8. لہسن ،ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  9. ہری مرچ کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  10. نمک حسب ذائقہ
  11. مکھن ڈھائی کھانے کے چمچ
  12. پیاز کے لچھے،ٹماٹر کے قتلے،اور لیموں کے قتلے گارنش کے لیے
  13. لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ
  14. کوکنگ آئل ڈھائی کھا نے کے چمچ

ترکیب

دہی،دھنیا پاؤڈر،ہلدی زیرہ،لال مرچ،گرم مصالحہ،ہری مرچ کا پیسٹ،ادرک لہسن کا پیسٹاور نمک اچھی طرح ملا لیں اور چکن کو اس سے میرینیٹ کر لیں تقریبا ایک گھنٹے کے لیے۔ایک دیگچی مین چکن کو مسالوں سمیت ڈال دیں جس میں سے بھاپ نہ نکلےاور تقریبا آٹھ سے دس منٹتک پکا ئیں۔اس میں پانی نہ ڈالیں چکن دہی میں ہی گل جائے گا۔اب ایک کڑائی میں مکھن اور آئل گرم کریںاور چکن ڈال کر فرائی کریں۔فرائی کرتے وقت اس پر لیمن بھی نچوڑ لیں۔تیل زیادہ نہ ڈالین ورنہ چکن کا مصالحہ اتر جائے گا۔سنہری مائل ہونے پر نکال لیں۔اور گارنش کے لیے کاٹے ہوئے پیاز کے لچھوں ۔ٹماٹر کے قتلوں اور لیمن کے قتلوں  سے سجا کر تندوری روٹی کے ساتھ سرو کریں

About the author

meerab

Leave a Comment