Pakistan

پشاوری کباب

525bbc73e9cd5
Written by meerab

اجزا۔

  1. قیمہ ،بیف یا مٹن آدھا کلو
  2. لال مرچ کٹی ہویٰ
  3. انار دانہ کٹا ہوا آدھا کھانے کا چمچ
  4. زیرہ کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ
  5. ثابت دھنیا کٹا ھوا ایک چاۓ کا چمچ
  6. مکئی کا آٹا حسب ضرورت
  7. پیاز ایک چوپ کی ہوئی
  8. ٹماٹر دو عدد
  9. ہری مرچ چار سے پانچ عدد
  10. ہرا دھنیاچوتھا ئی کپ
  11. لہسن پیسٹ ایک چاۓ کا چمچ
  12. پو دینہ باریک کٹا ہوا چو تھا ئی کپ
  13. انڈے پھینٹے ہوۓ چار عدد
  14. تیل فرائینگ کے لئے

نمک حسب ضرورت

ترکیب۔

ایک پین میں ایک چمچ تیل گرم کر کےانڈے فرائی کر لیں۔ان انڈوں کو قیمے میں ڈال دیں ساتھ ہی لال مرچ،انار دانہ،زیرثابت دھنیا،پیاز،ٹماٹر،ہری مرچیں ہرا دھنیا،لہسن،پودینہاور نمک قیمے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لین ،اس میں تھو ڑا تھوڑا مکئی کا آٹا ڈالتی جائیں اور قیمے کو گوندھتی جائیں جیسے آٹا گوندھتے ہیں جب قیمہ اچھی طرح خشک ہو جا ئے تو مکئی کا آٹا ڈالنا بند کر دیں۔

کڑائی میں تیل گرم کریں اور چپٹے کباب بنا کر فرائی کریں ۔گولڈن ہونے پر نکال لیں۔تندوری روٹی اور دہی کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

About the author

meerab

Leave a Comment