Pakistan

پین کیک

Pancakes-BLOG
Written by meerab

اجزا۔۔

  1. میدہ دو کپ
  2. چینی ایک کپ
  3. دودھ ایک کپ
  4. بیکنگ پاؤڈر آدھا چاۓ کا چمچ
  5. تیل حسب ضرورت
  6. مکھن دو کھانے کے چمچ
  7. انڈے دو عدد
  8. ونیلا اسینس چند قطرے

شہد حسب ذائقہ

ترکیب۔

میدہ کو اچھی طرح بیکنگ پاوٗڈر کے ساتھ ملا کر چھان لیں۔اب اس میں چینی،دودھ،انڈے،مکھن اور ونیلا اسینس ملا کر اتنا مکس کریں کہ یک جان ہو جاےٗ۔اب ایک نان سٹک پین میں تھوڑا سا تیل گرم کریں اور یہ ہی میدہ کاآمیزہ پین ڈال دیں۔سنہرا ہونے پرسائیڈ بدل کراس کو بھی سنہرا کر لیں۔اس طریقے سے  تمام پین کیک تیار کر لیں۔چاھیں تو اس پر اوپر سے مکھن سے یا شہد سے گلیز کر کے چاےٗکے ساتھ پیش کر یں۔

About the author

meerab

Leave a Comment