پکوان

چائنز ٹماٹرگوشت

Tamatar_Gosht_djaez_Pak101(dot)com
Written by meerab

اجزاء

  1. بغیر ہڈی کے گوشت آدھا کلو(لمبائی میں کٹوالیں )۔
  2. اس گوشت میں دو کھانے کے چمچ سویا ساس،دو کھانے کے چمچ سرکہ،اور دو کھانے کے چمچ کارن فلور ملا کر آدھا گھنٹہ کے لیے رکھ دیں ۔
  3. سویا ساس ایک چمچ
  4. ٹماٹو کیچپ چوتھائی کپ
  5. سرکہ ایک کھانے کا چمچ
  6. چلی ساس ا یک کھانے لکا چمچ
  7. تلوں کا تیل دو کھانے کے چمچ
  8. چینی دو کھانے کے چمچ
  9. ٹماٹر آٹھ عدد
  10. کارن فلور دو چائے کے چمچ
  11. شملہ مرچ(چوکور کوٹ لیں)۔ایک عدد
  12. لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
  13. پیاز چوکور کاٹی ہوئی ایک عدد
  14. مر غی کی یخنی آدھا کپ
  15. تیل حسب ضرورت

تر کیب

مرغی کی یخنی میں سویا ساس ،ٹماٹو کیچپ،سرکہ،چلی ساس،تلوں کا تیل اور چینی ڈال کر حل کر کے ایک ساس تیار کر لیں ۔اس کے بعد تیز آنچ پر کڑاھی گرم کریں  ۔گرم ہونے پر دو چمچ تیل ڈال دیں ۔گوشت کو کڑاھی میں ڈال کر ہلکا گلابی تل لیں اور نکال لیں۔اسی کڑاھی میں دوبارہ تیل گرم کریں ۔اس میں لہسن ،پیاز،شملہ مرچ ،ٹماٹر اور تیار کردہ سوس ڈال کر فرائی کریں۔فرائی کرنے کے بعد تلا ہوا گوشت بھی شامل کر دیں ۔اب دو کھانے کے چمچ کارن فلور کو پانی میں گھول لیں اور گوشت میں شامل کر دیں ۔اور پکا کر گاڑھا کر لیں ۔مزیدار ٹماٹر گوشت تیار ہے۔ابلے ہوئے چاولوں یا نوڈلز کے ساتھ سرو  کریں۔

 

About the author

meerab

Leave a Comment