پکوان

چکن ونڈالو

yAY2XUst4nZ0aw
Written by meerab

اجزاء

  1. چکن (کیوبز)۔۵۰۰ گرام
  2. ہلدی آدھا چائے کا چمچ
  3. نمک حسب ذائقہ
  4. کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ
  5. پیاز (چوپ کی ہوئی)۔ایک عدد
  6. لال پسی مرچ ایک کھانے کا چمچ
  7. ٹومیٹو پیوری ایک کپ
  8. املی کا گودا ایک چو تھائی کپ۔
  9. لہسن (چوپ کی ہوئی)۳۰ گرام
  10. مکھن تین کھانے کے چمچ
  11. ونڈالو مصالحہ ایک کھانے کا چمچ

ونڈالو مصالحہ بنانے کا طریقہ۔

سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ۔

میتھی دانہ ایک کھانے کا چمچ

ترکیب

ونڈالو مصالحہ بنانے کے لئے سفید زیرہ اور میتھی دانے کو توے پر بھون کر باریک پیس لیں ۔

چکن کے کیوبز کو ہلدی اور نمک لگا کر ۱۰ سے ۱۵ منٹ کے لیے رکھ دیں ۔

ایک پین میں مکھن گرم کر کے اس میں  چکن ڈال کرچار سے پانچ منٹ فرائی کر کے ایک سائیڈ پر رکھ دیں ۔

پھر ایک پین میں آئل ڈال کر پیاز ڈالیں اور گولڈن ہونے تک فرائی کریں ۔پھر اس میں لہسن ۔ادرک،لال پسی مرچ اور ٹومیٹو پیوری ڈال کر تین منٹ تک پکائیں ۔

پھر اس میں مکھن میں فرائی کی ہوئی چکن ڈال کر گلنے تک فرائی کریں ۔

جب چکن گل جائے تو آخر میں ونڈالو مصالحہ املی کا گودا اور اور تھوڑا سا پانی ڈالیں تاکہ گریوی بن جائے۔

پریزنٹیشن

چکن ونڈالو کو ہرے دھنے  اور ہری مرچ سے گارنش کرکے سادے چاولوں کے ساتھ پیش کریں

About the author

meerab

Leave a Comment