Pakistan

چکن پکوڑا

kodi-vepudu
Written by meerab

اجزاء

  1. مرغی کا گو شت ایک کلو(بغیر ہڈی)۔
  2. سرخ مرچ حسب ذائقہ
  3. دھنیا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  4. ہلدی ایک چائے کا چمچ
  5. سفید مرچ پسی ہوئی ایک مچ
  6. پیاز ایک عدد
  7. نمک حسب ذائقہ
  8. ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  9. پانی دو کپ
  10. بیسن ڈیڑھ کپ

تیل تلنے کے لیے حسب ضرورت

ترکیب

گوشت کو اچھی طرح سے دھو لیں ۔دیگچی میں دو چمچ کھانے کا تیل گرم کر کےاس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال دیں ۔جب پیاز ہلکی سنہری ہو جائےتو ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔پھر نمک ،سرخ مرچ ،ہلدی سفید مرچ اور دھینا ڈال کر بھونیں ۔جب مصالحہ اچھی طرح بھون جائے اور تیل علیحدہ ہو جائے تو گوشت ڈال کر پانچ سے سات منٹ بھونیں۔پھر دع کپ پانی ڈال کر گوشت کو گلا لیں اور پانی کو خشک کر لیں۔اور چکن کو نکال لیں ۔بیسن میں نمک ،لال مرچ ہلدی اور سوکھا دھنیا آدھا آدھا کھانے کا چمچ ڈال کر پانی  سے پیسٹ بنائیں ۔اب چکن کے ٹکڑوں کو اس بیسن میں ڈپ کر کے آئل میں فرائی کرلیں اور گولڈن ہونے پر نکال لیں۔مزیدار چکن پکوڑا تیار ہیں ۔گرم گرم سرو کریں۔

About the author

meerab

Leave a Comment