خواتین

چہرے کا میل کچیل صاف کرنا

maski-for-cleansing
Written by meerab

چہرے کے میل کچیل صا ف کرنے میں جو کے آٹے کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔جو کا آٹا باآسانی بازار سے مل جا تا ہے اور اگر آپ چاہیں تو ثابت جو لے کر اس کو خود گرائینڈ بھی کر سکتی ہیں۔

تھوڑے سے آٹے میں زیتون کا تیل اور آدھا چمچ شہد اور تھوڑا سا پانی ملائیں ۔اس آمیزے کو کچھ دیر چیرے پر رگڑیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں ۔اس سے چہرے کا تمام میل کچیل صاف ہو جاتا ہے۔

اگر چہرے پے کیل مہاسے ہوں تو اس کے لیے ایک کھلے منہ کے برتن میں پانی ابال لیں ۔پھر ایک تولیے سے اپنا سر اور بازو اچھی طرح ڈھانپ لین ۔اور اچھی طرح بھاپ لیں ۔تقریبا دس منٹ کے بعد چہرے کو اچھی طرح تولیے سے رگڑ کر صاف کر لیں ۔اور کوئی اچھی اور معیاری کریم کا مساج کریں ۔دو سے تین بار یہ عمل دہرانے سے چہرا صاف ہو جائے گا۔

چنے کی دال کو رات بھر دودھ میں بھگو کر پیس لیں ۔اس پیسٹ میں چند قطرے شہد۔اور لیموں کا رس ملا کر کے چہرے اور گردن پر لگائیں ۔باقاعدگی سے اس کا استعمال چہرے کی شگفتگی اور رعنائی میں بے پناہ اضافہ کرتا ہے۔

About the author

meerab

Leave a Comment