خواتین

چہرے کی رنگت نکھارنے کے آزمودہ نسخے

39d69650404b975d451d9180b695
Written by meerab

اپنی جلد کو جواں اور خوبصورت رکھنا ہر عمر کی عورت کی دلی خواہش ہے اور اس کے لیے وہ مختلف قسم کی کریمیں اور سرجریز کا استعمال کرتی ہیں ۔مگر بہت سے دیسی نسخے ایسے ہیں جن کو اپنا کر ہم ان مہنگی  کریموں اور سرجریز سے چھٹکارا پا سکتے ہیں ۔

چہرے کے نکھار کے لیے

جو کا آٹا اور لیموں اور چند قطرے شہد باہم ملا کر چہرے پر ملیں ۔اور اس کو تقریبا پندرہ منٹ چہرے پر لگا رہنے دیں ۔پھر نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں ۔یہ عمل آپ کے چہرے کو ملائم اور شگفتہ بنا دے گا۔

گردن کے نکھار کے لیے

اکثر خواتین میں یہ مسئلہ دیکھنے میں آیا ہے کہ ان کے چہرے کی نسبت ان کی گردن کا رنگ کافی گہرا ہوتا ہےاور وہ اس کی وجہ سے بہت پریشان رہتی ہیں ۔اس کا ایک بڑا آسان حل ہے دودھ میں چند قطرے  لیموں ملا کر اس کی گردن پر اچھی مالش کی جائے اور پھر اس کو چند منٹوں کے لیے چھوڑ دیں کہ وہ خشک ہو جائے تو اس کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔چند ہی دنوں میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔

ہاتھوں اور چہرے کو نرم وملائم بنانا

گلیسرین میں چند قطرے لیموں کے ملا کر رکھ لیں ۔ہر روز صبح منہ ہاتھ دھونے کے بعد اس کو ہاتھوں اور منہ پر مالش کریں اس سے نہ صرف ہاتھ اور چہرہ نرم و ملائم رہیں گے بلکہ ان میں نکھار بھی آئے گا

چھائیوں کو دور کرنے کے لیے

آدھا چمچ دودھ اور آدھا چمچ شہد باہم ملا کر ماسک بنا لیں اور اس ماسک کو ہفتے میں دو سے تین با استعمال کریں ۔چند ہی ہفتوں میں چھائیاں غائب ہو جائیں گی۔

بیسن جلد کو نکھارنے میں اہم جزو

بیسن جلد کی رنگت کو نکھارے اور پمپلز کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے ۔جلد کے اندر موجود میل کچیل بھی اس کی مدد سے نہایت آسانی سے صاف کی جا سکتی ہے۔چکنی جلد کی حامل خواتین اگر بیسن میں چند قطرے لیموں کا رس اور گلاب کا عرق ملا کر اس سے ہفتے میں دو بار اپنے چہرے کا مساج کریں تو وہ اپنی جلد میں واضح نکھار اور ملائمت محسوس کریں گی۔

About the author

meerab

Leave a Comment