پکوان

چیز رولز

Ham-and-Cheese-Fresh-Toast-Roll-Up-3
Written by meerab

اجزاء:۔

  1. میدہ ایک کپ
  2. پانی ایک کپ
  3. مکھن پگھلا ہوا ایک کپ
  4. نمک ایک چٹکی
  5. چینی ایک چٹکی
  6. باریک کٹا ہوا ٹماٹر ایک عدد
  7. ہری مر چیں دو عدد
  8. پیاز بایک کٹی ہوئی ایک عدد
  9. کالی مرچ ایک چٹکی
  10. تیل فرائی کرنے ے لیے حسب ضروت
  11. چیز حسب ضرورت
  12. آلو ابال کر میش کیے ہوئے
  13. قیمہ ابلا ہوا
  14. نمک حسب ذائقہ

لال مرچ ایک چائے کا چمچ

تر کیب:۔

میدے میں نمک،کالی مرچ،چینی اور پانی ملا کر پتلا سا بیٹر تیار کر لیں۔

ایک پیالے میں ابلے ہوئے آلو ،قیمہ ،ہری مرچیں ،ہرا پیاز اور دوسرے تمام اجزا ملا کر رکھ لیں۔

اب ایک نان سٹک پیں میں مکھن گرم کریں اور میدے کا آمیزہ ڈال کر پین کیک کی طرح پتلی سی روٹی بنا لیں ۔

اس کے اوپر قیمے اور آلو والا آمیزہ ڈال کر روٹی کو ایک کنارے سے اٹھا کر رول کرتی جائیں ۔۔اچھی طرح سینکیں کر اتار لیں۔کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

About the author

meerab

1 Comment

Leave a Comment