صحت

گرم سوئی چبھو کر کمر درد کا علاج

Back-Bone-Becoming-Weak-Also-Causes-Backache
Written by meerab

امریکہ اور یورپ میں کمر کے نچلے حصے میں درد کو ختم کرنے کے لیے مائیکروویو علاج کے تجربات کیے  جا رہے ہیں   جن سے انقلانی نتائج کی امید کی جا رہی ہے۔کمر کا درد متعدد افراد میں ایک عام بیماری ہےجس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہر دس میں سے ایک فرد اس بیماری میں مبتلا ہے۔بعض افراد تو سالوں سے اس بیماری سے چٹھکارا نہیں پا سکے۔کمر کے درد کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں مثلا پٹھوں کا سکڑنا یا کسی نس کا دب جانا،مگر زیادہ تر اس کی وجہ ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کا بگڑ جانا ہے۔

ریڑھ کی ہڈی میں گھاؤ یا کھروچ کے باعث ہونے والی تکلیف کے لیے ڈاکٹر ریڈیو فریکونسی انوالوپلاسٹی کا طریقہ کار استعمال کرتے ہیں ،جس کے لیے وہ ایکسرے کی مدد سے ایک سوئی متاثرہ  مہرے تک پہنچاتے ہیں ۔اس سوئی کی مدد سے ریڈیو فریکونسی کی چھان بین کی جا تی ہے،اور سوئی کی نوک پر موجود مائیکرو ویو طرز کی حرارت سے پٹھوں کے اطراف میں گرمی پہنچائی جاتی ہے جو کہ پچاسی درجے  سینٹی گریڈ ہوتی ہے۔

نسیں اور گیں جو کہ گرمی کے لحاظ سے کافی حساس ہیں  خصوصا خٓا تمے پر لہذا یہ درد کے سگنل دماغ کی طرف بھیجنا بند کر دیتی ہیں  اور مریض کو تکلیف سے نجات مل جاتی ہے۔مقامی طور پر تیار شدہ آلات کی مدد سے یہ طریقہ علاج صرف تیس منٹ میں مکمل ہوجاتا ہے۔اور یہ زیادہ مہنگا بھی نہیں۔

About the author

meerab

Leave a Comment