پکوان

بیف بہاری باربی کیو

Beef Boti with Salad $8.99
Written by meerab

اجزاء:۔

  1. بیف فلے آدھا کلو(باریک کٹے ہوئے)۔
  2. دہی ایک پاؤ
  3. پیاز ایک عدد درمیانی فرائی کی ہوئی
  4. لہسن ادرک پیسٹ دو کھانے کے چمچ
  5. بھنا پسا سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
  6. لال مرچ حسب ذائقہ
  7. پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  8. ہلدی آدھا چائے
  9. بھنا بیسنچار کھانے کے چمچ
  10. مسٹرڈ آئل چار کھانے کے چمچ

نمک حسب ذائقہ

گارنشگ کے لیے:۔

سلاد کے پتے دو سے تین عدد

کھیرے دو سے تین عدد

 ٹماٹر دو سے تین عدد

ترکیب:۔

ایک باؤل میں گوشت کے پارچے تمام مصالحے مکس کر لیں۔اب اس کو تین سے چار گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں۔اب ان گوشت کے پارچوں کو سیخوں پر لگا کر باربی کیو کر لیں۔اگر آپ چاہیں تو اس کو بیک یا فرائی بھی کر سکتے ہیں۔۔سلاد کے پتوں ٹماٹر اور کھیروں کے گارشنگ کرکے سرو کریں۔

About the author

meerab

Leave a Comment