پکوان

نہاری

how-good-is-your-nihari1
Written by meerab

اجزاء:۔

  1. بونگ کا گو شت ایک کلو
  2. نمک حسب ذائقہ
  3. تیل دو کپ
  4. آٹا دو کپ
  5. میدہ آدھا کپ
  6. نلی ایک عدد
  7. پسی لال مرچ دو چمچ
  8. ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ

نہاری مصا لحہ تین کھانے کے چمچ

اجزا برائے نہاری مصالحہ:۔

  1. سرخ مرچ پسی بیس ھرام
  2. جائفل ایک عدد
  3. جاوتری بیس گرام
  4. بڑی چھوٹی الائچی پچاس گرام
  5. کالی مرچ چالیس گرام
  6. سونٹھ چالیس گرام
  7. دھنیا بیس گرام پسا ہوا
  8. لونگ چالیس گرام

دار چینی بیس گرام

ان تمام اشیا کو گرائینڈر میں پیس لیں ۔

ترکیب:۔

ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اور اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور گو شت ڈال کر بھونیں پھر ساتھ ہی لال مرچ اور نہاری مصالحہ  اور نمک ڈال کر گوشت کو اچھی طرح سے بھون لیں۔پھر نلی ڈال کر اس کو دوبارہ اچھی طرح سے بھون لیں۔پھر تقریبا آٹھ سے دس گلاس پانی ڈال کر اس کو ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ پکنے دیں ۔اس کے بعد آٹے اور  میدے کواچھی طرح سے چھان کر اس کا پانی سے پیسٹ بنا لیں۔اور اس پیسٹ کو گوشت میں ملا دیں۔اس دوران مسلسل چمچ ہلاتی رہیں تاکہ گٹھلیاں نہ بن جائیں۔پھر اس کو ہلکی آنچ پر تقریبا گوشت کے اچھی طرح گل جانے تک دم پر پکائیں۔گھی اور پیاز کا تڑکہ لگائیں۔باریک کٹی ادرک،سبز مرچوں اور لیموں سے گارنش کر کے نان یا خمیری روٹی کے ساتھ سرو کریں۔

About the author

meerab

Leave a Comment