Pakistan

چیز آملیٹ

cheese-and-mushroom-omelette
Written by meerab

اجزاء:۔

  1. انڈے چھ عدد
  2. نمک حسب ذائقہ
  3. پیاز باریک کٹے دو عدد
  4. شملہ مرچ باریک کٹی ہوئی ایک عدد
  5. دودھ چار کھانے کے چمچ
  6. ٹماٹر ایک درمیانہ
  7. چیٹر چیز ایک کپ
  8. موزیلا چیز چوتھائی کپ
  9. مکھن چار کھانے کے چمچ
  10. کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ
  11. تیل حسب ضرورت

اوریگانو آدھی چائے کا چمچ

ترکیب:۔

ایک پیالی میں انڈوں کو توڑ کر اس میں نمک ،کالی مرچ،دودھ اور اوریگارو ڈال کرپھینٹ لیں۔

پیاز،ٹماٹراور شملہ مرچ کو مکھن میں ہلکا سا فرائی کر کے انڈوں کے مکسچر میں شامل کر دیں۔پھر ایک پین میں تیل اور مکھن ڈال کر گرم کریں اور اس میں یہ مکسچر ڈال دیں۔ایک طرف سے پکنے پر پلٹ لیں اور پلٹنے کس بعد مکسچر کے درمیان میں چیٹر اور موزریلا چیز رکھ کر اس کو فولڈ کر لیں۔اور چیز کے میلٹ ہونے پر اتار لیں۔گرم گرم پراٹھے کے ساتھ سرو کریں۔

About the author

meerab

Leave a Comment