پکوان

چکن ملائی بوٹی

050420151428235754
Written by meerab

اجزاء

  1. چکن آدھا کلو (چھوٹی بوٹی کرالیں)۔
  2. کریم ایک پیالی
  3. دہی آدھا کپ
  4. لیموں دو عدد(رس نکال لیں)۔
  5. کوکونٹ ملک آدھی پیالی(اگر ملک نہ ملے تو پسا ہوا ناریل استعمال کر سکتے ہیں)۔
  6. پپیتا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
  7. کٹی لال مرچ آدھا کھانے کا چمچ
  8. گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
  9. سفید پسی مرچ ایک چٹکی
  10. نمک حسب ذائقہ

تیل دو کھانے کے چمچ

ترکیب۔

گوشت کو دھو کر اچھی طرح سے خشک کر لیں ۔پھر اس میں سارے مصالحے ،دہی ۔لیموں کا رس اور ملائی لگا کر دو گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔پھر فرائی پین میں تیل ھرم کر کے چکن کو اسمیں اچھی طرح ہلکی آنچ پر فرائی کریں ۔جب تمام پانی خشک ہو جائے اور مصالحہ چکن پر لگ جائے ،چکن ہلکا سا سرخی مائل ہو جائے تو چولہا بند کر دیں ۔پلیٹ میں نکال کر سلاد اور گرم گرم نان کے ساتھ سرو  کریں۔

 

 

 

About the author

meerab

Leave a Comment