پکوان

چکن پزا

Gourmet-Chicken-Pizza-Recipe
Written by meerab

اجزاء:۔

  1. میدہ ایک پیالی
  2. خمیر ایک چائے کا چمچ
  3. نمک ایک چٹکی
  4. تیل ایک کھانے کا چمچ
  5. پزا ساس(طریقہ)۔
  6. ٹماٹر دو سو گرام (چھیل کر کچل لیں)۔
  7. کالی مرچ پسی آدھا چائے کا چمچ
  8. لہسن چوپ ایک چائے کا چمچ
  9. اوریگانو ایک چٹکی
  10. نمک حسب ذائقہ
  11. تیل ایک کھانے کا چمچ
  12. مرغی دو سو گرام(ٹاپنگ کے لیے)۔
  13. کالی مرچ ایک چٹکی
  14. نمک حسب ذائقہ
  15. تیل حسب ضرورت
  16. شملہ مرچ ایک عدد (باریک کٹی ہوئی)۔
  17. ٹماٹر ایک عدد
  18. موزریلا چیز پچاس گرام
  19. اوریگانو ایک چٹکی
  20. نمک حسب ذائقہ
  21. کالی مرچ حسب ذائقہ

پیاز ایک عدد باریک کٹی ہوئ

ترکیب:۔

مرغی کے چھوٹے چھوٹے ٹکرے کر لیں اور اس پر نمک کالی مرچ لگا کر تھوڑی دیر رکھ دیں۔میدے میں خمیر ۔نمک ،تیل ڈال کر آٹے کی طرح گوندھ لیں ۔گوندھتے وقت حیال رکھیں کہ آٹا حوب مل مل کر اور نرم گوندھا جائے۔پھر اس کو ڈھانپ کر کسی گرم جگہ پر رکھ دیں تاکہ وہ پھول کر دوگنا ہو جائے۔پزا ساس بنانے کے لیےپین میں تیل گرم کر کے لہسن کو ہلک سا فرائی کریں ۔پھر اس میں ٹماٹر اور تمام اجزا ڈال دیں۔اور اچھی طرح یک جان کر کے اتار لیں ۔پھر پین میں تیل گرم کریں اس میں لہسن ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں۔پھر مرغی ڈال دیں اور رنگ تبدیل ہونے تک فرائی کریں۔پھر اس میں پزا ساس اور پیاز ڈال کر ہلکا سا پکائیں اور چولہا بند کر دیں۔

پزا پین کو مکھن سے چکنا کر لیں۔اور پیڑے کی ایک موٹی روٹی بیل کر پزا پین پر رکھیں ۔ہاتھ سے دبا کر برابر کریں۔پھر اس پر پزا ساس لگائیں اوپر مرغی،شملہ مرچ ٹماٹر ،میار اور پنیر چھڑک دیں۔پہلے سے گرم اوون میں دوسو پچاس ڈگری پر بارہ منٹ تک بیک کریں۔

About the author

meerab

Leave a Comment