پکوان

چکن سنیکس

bread-pakoda
Written by meerab

اجزاء:۔

  1. ڈبل روٹی کے سلائسز آٹھ عدد
  2. چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
  3. تیل تلنے کے لیے
  4. پیاز درمیانہ باریک چوپ کیا ہوا
  5. ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا
  6. ہری مرچ دو عدد باریک کٹی ہوئیں
  7. بیسن ایک پیالی
  8. نمک حسب ذائقہ
  9. چکن ایک پیالی گول بوٹی

لال مرچ دو کھانے کے چمچ

ترکیب:۔

چکن کو ابال کر میش کر لیں اور اس میں آدھی لال مرچ،نمک ،چاٹ مصالحہ،پیاز ،ہرا دھنیا ،ہری مرچ ڈال کر مکس کر لیں۔بیسن میں نمک لال مرچ ڈال کر آمیزہ تیار کرین۔ڈبل روٹی کا سلائس لے کر اس میں چکن کا آمیزہ رکھیں اور رول کر کے ھاتھ سے دبا کر بند کر لیں ۔پھر بیسن میں ڈپ کر کے گرم تیل میں فرائی کر لیں۔گولڈن ہونے پر نکال کر کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

About the author

meerab

Leave a Comment