پکوان

دیگی چکن قورمہ

maxresdefault (1)
Written by meerab

اجزاء:۔

  1. چکن ایک کلو
  2. پیاز درمیانی  دو عدد
  3. تیل ایک کپ
  4. اادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  5. لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
  6. پسا سوکھا دھنیا ایک چائے کا چمچ
  7. گرم مصالحہ پسا ایک چائے کا چمچ
  8. دیگی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
  9. دہی ایک کپ
  10. بڑی الا ئچی پسی دو عدد
  11. چھوٹی الائچی تین عدد
  12. کالی مرچ اور جائفل جاوتری پسی ہوئی چوتھائی چائے کا چمچ
  13. نمک حسب ذائقہ
  14. ادرک باریک کٹا ہوا گارنشگ کے لیے

کیو ڑا ایک چوتھائی چائے کا چمچ

ترکیب:۔

ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز کو گولدن ہونے تک فرائی کریں پھر اس میں چکن ڈال کر پانچ سے سات منٹ تک فرائی کر یں۔ نمک،لال مرچ،دیگی مرچ،پسا دھنیا،لہسن ادرک کا پیسٹ اور تھوڑا سا پانی ڈال کر مکس کر لیں۔پین میں بڑی الائچی،چھوٹی الائچی اور تیار کیا ہوا مکسچر ڈال دیں۔پھر بلینڈر میں دہی اور براؤن کی ہوئی پیاز ڈال کر بلینڈ کر لیں۔اب بھنتے ہوئے مصالحے میں چکن کو دوبارہ ڈال کر بھونیں اورتھوڑی دیر کے لیے دم پر رکھ دیں تاکہ چکن اچھی طرح گل جائے۔پھر اس میں بلینڈ دہی اور پیاز کا مکسچر ڈال دیں۔پھر جائفل جاوتری،اور گرم مصالحہ اور کیوڑا ڈال کر دم پر رکھ دین۔جب گھی اوپر آجائے تو چولہا بند کر دیں ۔کٹے ہرے دھنیا اور ادرک کے ساتھ گارنش کر کے گرم گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔

About the author

meerab

1 Comment

Leave a Comment