پکوان

فرائی چیز سینڈوچیز

51b75f52fb04d60a87000f33._w.1500_s.fit_
Written by meerab

اجزاء:۔

  1. بریڈ سلائسز آٹھ عدد(ایک دو روز پرانے)۔
  2. دودھ دو کھانے کے چمچ
  3. لہسن پسا ہوا آدھا چمچ
  4. مسٹرڈ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
  5. نمک حسب ذائقہ
  6. کالی مرچ پسی ہوئی آدھی چائے کی چمچ
  7. انڈہ ایک عدد
  8. میدہ ایک کھانے کا چمچ
  9. بیکنگ پاوڈر ایک چائےکا چمچ
  10. پنیر کش کیا ہوا تین اونس

تیل فرائی کے لیے

ترکیب:۔

بریڈ کے کنارے کاٹ لیں ۔میدہ نمک،کالی مرچ اور بیکنگ پاؤڈر کو ملا کر چھان لیں۔ایک ییالے میں انڈہ پھینٹ لیں ۔اس میں دودھ  پنیراور لہسن شامل کر لیں۔پھر اس میں مسٹرڈ پاؤڈر اور میدہ شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں۔اب اس آمیزے کو سلائسز میں رکھیں اور اوپر دوسرا سلائس رکھ کر اچھی طرح دبا کر بند کر لیں۔پین میں تیل گرم کریں اور سنہرا ہونے تک فرائی کر لیں ۔

About the author

meerab

Leave a Comment