پکوان

آملیٹ ود مشروم

mushroom-omelet-5380840
Written by meerab

اجزاء:۔

  1. مشرومز  آدھا کپ (سلائیسز کیے ہوئے)۔
  2. نمک حسب ذائقہ
  3. کالی مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
  4. انڈے دو عدد
  5. اولیو آئل دو کھا نے کے چمچ
  6. اٹالین ہرب چوتھائی چمچ
  7. ہلدی ایک چٹکی
  8. کریم آدھا کھانے کا چمچ
  9. پارسلے باریک کٹے ہوئےایک کھانے کا چمچ

گارنش کے لیے ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا

ترکیب:۔

مشرومز میں نمک ،کالی مرچ اور ایک کھانے کا چمچ اولیو آئل ڈال کر ہلکا سا فرائی کر لیں۔

انڈوں میں اٹالین ہرب،ہلدی،کریم اور نمک اور پارسلے ڈال کر پھینٹ لیں۔باقی کا تیل گرم کر کے اس پر انڈے ڈالیں۔ایک سائیڈ سے پک جائیں تو پلٹ کر دوسری سائیڈ کر لیں، جب ادھر سے بھی پک جائیں تو اس کو فولڈ کر لیں۔تیار ہونے پر پکے ہوئے مشرومز اور ہرا دھنیا ڈال کر سرو کریں۔

About the author

meerab

Leave a Comment